سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںدرہ آدم خیل میں طالبان کے نام پر ریاستی فورسز سول اداروں...

درہ آدم خیل میں طالبان کے نام پر ریاستی فورسز سول اداروں اور کلچرل مونومنٹس کو تباہ کر رہے ہیں: علاقہ مکین

کوہاٹ (ہمگام نیوز)کوہاٹ درہ آدم خیل سے آمدہ اطلاعات کے مطابق وہاں طالبان کے نام پر ریاستی فورسز تعلیمی اداروں، الیکشن دفاتر، ہسپتالوں رفاعی اداروں کو تباہ کرکے خاکستر بنا رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے سوال اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ درہ آدم خیل میں قدم قدم پر چیک پوسٹ ہیں جہاں عام آدمی آزادی سے گھوم نہیں سکتا تو یہ “طالبان” کہاں سے آئے اور ایسے کیسے آزاد دندناتے پھر رہے ہیں؟

علاقائی ذرائع کے مطابق پشتون کلچر، تاریخ، رسم و رواج کے دشمنوں نے درہ آدم خیل کے مرکزی چوک پر نصب پشتون قومی ہیرو عجب خان آفریدی کے مجسمے کو توڑا اور سرعام اسکے سر سے فٹ بال کھیلتے رہے۔ پشتونوں کی ایسی تذلیل پہلے کبھی نہیں ہوئی ہے۔ ریاستی دہشت گردی کی شر سے کچھ بھی محفوظ نہیں ہے اور نہ خوشحال خان خٹک، رحمان بابا، حمزہ بابا، حاجی صاحب ترنگزئی جیسی ہستیوں کی مزاریں اور یادیں محفوظ ہیں۔

عوام نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کب تک پشتون پاکستانی ریاستی دہشت گردی کو چھپ کر سہتے رہیں گے؟

یہ بھی پڑھیں

فیچرز