دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںریکوڈک منصوبے کے نئے ممکنہ معاہدے پرتنازعہ کھڑا ہو گیا

ریکوڈک منصوبے کے نئے ممکنہ معاہدے پرتنازعہ کھڑا ہو گیا

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان میں سونے و تانبے کے اربوں ڈالر مالیت کے ریکوڈک منصوبے کے نئے ممکنہ معاہدے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔
بلوچ دانشور اور سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ عوام کو تاریکی میں رکھ کر جو معاہدہ کیا جائے گا، اسے وہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے-

تفصیلات کے مطابق ریکوڈک معاہدے کے حوالے سے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کا دس گھنٹے طویل اِن کیمرہ سیشن بھی منعقد کیا گیا تھا ۔ اس اجلاس میں تمام ترکوششوں کے باجود حکومت ریکوڈک معاہدے کے حوالے سے اراکین پارلیمان کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
بلوچستان میں وکلاء تنظیموں نے ریکوڈک کے خفیہ معاہدے کے خلاف بروز منگل صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ بلوچستان بار کونسل، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے ریکوڈک معاملے پر بلوچستان ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا کو ان کیمرہ اجلاس کی کارروائی کی کوریج کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ تمام وزراء، مشیران اور پارلیمانی سیکرٹریز کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے موبائل فون اسمبلی کے عملے کے پاس رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز