کوئٹہ (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے شام 4 بجے کے قریب تمپ کے علاقے زاعمران میں کاپر کور کے مقام پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) اور اس کی سکیورٹی کیلئے قائم فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔
ایف ڈبلیو او اور سکیورٹی پر معمور پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کاپر کور کے علاقے میں واقع مصنوعی سرحد گولڈ اسمتھ لائن کے قریب دشمن فوج کے مفادات سے جڑے ایک پراجیکٹ پر کام کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں اور مشینری کو نقصان پہنچا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
آزاد بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا دشمن فوج اور اس کے استحصالی منصوبوں پر کام کرنے والے اداروں پر ہمارے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔