یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکورین شورو جھڑپ کے الزام میں ایرانی فورسز نے خاتون سمیت دو...

کورین شورو جھڑپ کے الزام میں ایرانی فورسز نے خاتون سمیت دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا

دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جمعرات 30 دسمبر 2021 کو قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلابی گارڈز کے انٹیلی جنس فورسز نے دزاپ (زاہدان) کے کورین ضلع میں جھڑپ کے چند روز بعد ایک گھر پر چھاپہ مار کر ماں کو دو بیٹوں سمیت گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار شدگان شہریوں کی شناخت “عبدالعزیز شاہ بخش ولد عبدل ، رحمت اللہ ، شاہ بخش ولد عبدل جو کہ دونوں بھائی ہیں اور گرفتارشدگان میں رحمت اللہ کی زوجہ بھی شامل ہیں ـ
رپورٹ کے مطابق رحمت اللہ کی اہلیہ کو 24 گھنٹے حراست میں لینے اور پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا تاہم دونوں بھائی دزاپ انٹیلی جنس کی تحویل میں ہیں۔

حراست میں لیے گئے دونوں شہری حمید شاہ بخش کے بھائی ہیں، جو یکم جنوری کو پاسداران انقلاب کے مارٹر حملے میں غلام شاہ بخش اور کئی دیگر شہریوں کے ساتھ شہید ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ قابض ایرانی آئی آر جی سی نے حالیہ دنوں میں “زبیر، عبدالوہاب اور محمد علی شاہ بخش” نامی تین افراد کے جبری اعترافات کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ظاہر کیا گیا کہ وہ تخریبکار اور مجرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز