دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںچابہار کے پنک جھیل معدومیت کے خطرے سے دوچار

چابہار کے پنک جھیل معدومیت کے خطرے سے دوچار

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چابہار شہر کے علاقے لیپار میں پنک جھیل کے اوپر کی طرف غلط ڈیم کی تعمیر کی وجہ سے تباہی کے شدید خطرے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام کی نااہلی اور ڈیم کی تعمیر میں مناسب منصوبہ بندی کا فقدان اس انوکھی جھیل کے خطرے کی بڑی وجہ یہی ہے۔

مزید رپورٹ کے مطابق چابہار پاور پلانٹ کے ڈاون اسٹریم میں چار ڈیم ہیں کہ اگر ڈیم میں پانی بھر گیا تو پاور پلانٹ اور پولیس تھانہ سمیت چابہار کے کئی علاقے سیلاب میں آ جائیں گے ـ جبکہ ڈیم کا چھوڑا ہوا پانی لیپار کے علاقے میں بہتا ہے جہاں پنک (گلابی) جھیل واقع ہے۔

اب اس علاقے میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کے ساتھ ڈیم کا پانی بھی چھوڑ دیا گیا ہے اور اگر سمندر اور پنک جھیل کے درمیان بند غائب ہو جائے تو پنک جھیل میں موجود تمام تلچھٹ اور طحالب جھیل کی مٹی میں منتقل ہو کر سمندر میں چلے جائیں گے۔ .

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ دوسری اور اس وقت واحد گلابی جھیل ہے جو چار سال کے بعد حکام کی مناسب منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز