پشاور (ہمگام نیوز) ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خالد خراسانی نے اپنے آفیشل میڈیا میں اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تین روز قبل تحریک طالبان پاکستان ایک جیّد عالم سیاسی امور کے ماہر اور ایک نایاب ہیرے سے محروم ہوگئی ـ حضرت مولانا مفتی خالد بلتی رحمہ اللہ جیسی شخصیت کا ہم سے یوں چلے جانا ایک المناک سانحہ ہے ـ
ترجمان ٹی ٹی پی نے کہا مفتی صاحب رحمہ اللہ زمانہ طالب علمی سے ہی جہاد کا شوق رکھتے تھے اور اس دوران وہ کسی ایسے پلیٹ فارم کی تلاش میں بھی تھے جہاں سے وہ جہاد کرسکیں اور طاغوتی نظام کے خلاف اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں ـ
انہوں نے کہا آپ رحمۃ اللہ 2011ء میں ہجرت کرکے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ منسلک ہوئے اور میڈیا سمیت علمی، سیاسی و جنگی میدانوں میں بھی دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں پیش پیش رہے حتیٰ کہ 2015ء کی ابتداء سے 2021ء کے اواخر تک قید میں رہے اور بالآخر 9 جنوری کو دورانِ سفر شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوگئے ـ نحسبہ کذالک واللہ حسیبہ ـ
ترجمان ٹی ٹی پی نے کہا ہم ان کے اہلخانہ تعلیم و تدریس اور جہادی صف کے ساتھیوں کے غم میں برابر کے شریک ہے اور ان کیلئے رب ذوالجلال سے صبر جمیل کی دعا مانگتے ہیں، اور حسبِ سابق کوشش کریں گے کہ جلد ہی ان کا انتقام لیں ـ