اصفہان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 13 جنوری 2022 کو صبح کے وقت ایک بلوچ شہری کو اصفہان جیل میں پھانسی دے دی گئی ـ
مزید اطلاع کے مطابق اس بلوچ شہری کی شناخت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ (زاہدان) کے مشترک علاقے سے تعلق رکھنے والے “عبدالرحیم سرگلزئی” کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2021 میں کم از کم 70 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی جا چکی ہے اور 2022 سے لے کر گزشتہ دو ہفتوں میں قابض ایرانی حکومت نے کم از کم 3 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی ہے۔
واضح رہے اسی اصفہان جیل کے اندر گزشتہ سال 2021 میں 6 بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی حکومت نے پھانسی دی ہے ـ