یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان مختلف حادثات میں معروف ٹک ٹاکر سمیت 4افراد جاں بحق...

مقبوضہ بلوچستان مختلف حادثات میں معروف ٹک ٹاکر سمیت 4افراد جاں بحق خواتین سمیت 5 زخمی

کوئٹہ /ژوب /پنجگور(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ،ژوب اور پنجگور میں مختلف حادثات اور واقعات میں معروف ٹک ٹاکر سمیت4افراد جاں بحق جبکہ 2خواتین سمیت5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزایدھی حکام کاکہناہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ برما ہوٹل زمیندار گلی میں واقع گھر میں گیس لیکچ کے باعث دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ثناء بی بی،بتول،راحیل اور محب جھلس کرزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے بی ایم سی ہسپتال برن وارڈ منتقل کردیا گیاہے۔دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی کے کلی ناصران سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت دلیپ ولد ویلیاکے نام سے ہوئی ہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے۔اسی طرح مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مسلح افراد کے مابین جھڑپ میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں مہیم سورانی اور اسد پرومی شامل ہیں جھڑپ پنجگور اور پروم کے درمیانی علاقے درگِ دپ کے مقام پر ہوا ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کے سرحدی شہر پنجگور کے علاقے جنگل سورانی کے درگ دپ کے مقام پر حفیظ قادر سمالانی کے اغوا کاروں اور حفیظ قادر سمالانی کے رشتہ داروں اور پنجگور کے سرکردہ افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں دو اغوا کار ہلاک ہوگئے اور حفیظ اللہ قادر سمالانی صحیح سلامت باحفاظت بازیاب ہوگئے اور باقی اغوا کار درندے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دوسری جانب ژوب کوئٹہ روڈ پر بی آر سی کالج کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ٹک ٹاکر ہاشم خان جاں بحق جبکہ عبداللہ زخمی ہوگئے ہیں۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز