سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں 17 جنوری کو قابض ایرانی فورسز کی ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاندان کے دو افراد شہید اور تین زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں قابض ایرانی اینٹی نارکوٹکس فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی کی شوہر سمیت اس کی زوجہ شہید جبکہ گاڑی میں سوار خاندان کے دیگر 3 افراد زخمی ہوئے ـ
شہید ہونے والے شہریوں میں سے ایک کی شناخت سراوان سے تعلق رکھنے والے “شہنور کرمزہی” کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کی اہلیہ بھی جان کی بازی ہار گئیں۔
جبکہ ایک 8 سالہ بچہ اور شہنور کا بھائی بھی ایک دوسری خاتون کے ساتھ زخمی ہوئے جو کہ گاڑی میں سوار تھے۔
شہنور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عبدالباسط ریکی کے جنازے میں شرکت کے لیے واش سے شستون/سراوان گئے تھے، جنہیں دزاپ سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی تھی، لیکن انسداد منشیات فورسز نے انہیں بلا روکے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔