کراچی(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی کے مشہور سیر و تفریحی مقام زنگی ناوڑ سے اکتیس اگست دو ہزار اٹھارہ کو قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار آصف بلوچ اور رشید بلوچ کے جبری گمشدگی اور بازیابی کے
کے لئے لواحقین کی جانب سے 22 جنوری بروز ہفتہ شام تین بجے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور سوشل میڈیا کیمپین چلائے جائی گی-
اہلخانہ کے مطابق تین سال سے زائد وقت گزرنے کے باوجود آصف اور رشید بلوچ تاحال بازیاب نہ ہوسکے جبکہ ان لوگوں کے ساتھ حراست میں لئے گئے دیگر افراد بازیاب ہوگئے ہیں. آصف اور رشید تاحال لاپتہ ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق پاکستانی فورسز کے ٹارچرسیلوں سے دونوں کی تصاویر بھی فورسز کی جانب سے میڈیا میں شائع کئے گئے جبکہ اس کے باوجود ان کو تاحال منظر عام پہ نہیں لایا گیا۔
اہلخانہ کے جانب سے 22 جنوری بروز ہفتہ شام تین بجے کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے ہے جبکہ اسی دن سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پہ کمپین کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
لواحقین نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بائیس جنوری کے احتجاج میں شریک ہوں۔