دہلی(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے بلیا ضلع کا ایک شخص کورونا ویکسین لگوانے سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھ گیا۔
اور ان واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ویکسین لگنے کے ڈر سے درخت پر چڑھ گیا۔
علاقے میں ویکسینیشن کرنے والے میڈیکل اہلکار نے اس شخص سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیچے نہیں اترے تو اوپر آکر ویکسین لگائیں گے تاہم بعد وہ شخص نیچے اترا۔
جس کے بعد میڈیکل اہلکار نے اس کی شرٹ اتار کر اسے ویکسین لگائی۔