چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںبلوچ جبری لاپتہ افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 4567 دن...

بلوچ جبری لاپتہ افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 4567 دن مکمل اور آصف بلوچ، رشید بلوچ سمت دیگر لاپتہ افراد کے بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرے

کراچی(ہمگام نیوز)آج کراچی پریس کلب کے سامنے آصف بلوچ اور رشید بلوچ کی بازیابی کیلئے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

تفصیلات کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو کراچی پریس کلب کے سامنے آج ٤٥٦٧ دن ہو گئے – جہاں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ حسب دستور بیٹھے رہے جبکہ اسکے ساتھ بلوچ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین بھی بیٹھے رہے، جہاں کراچی سے مختلف طبقہِ فکر کے لوگوں نے کیمپ آ کر اظہارِ یکجہتی کی
دریں اثناء آج کراچی پریس کلب کے سامنے ١٨ اگست ٢٠١٨ کو نوشکی سے جبری لاپتہ آصف اور رشید کی جبری گمشدگی کے خلاف انکی فیملی کی کال پر ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا، احتجاجی مظاہرین نے تین سال سے جبری لاپتہ آصف بلوچ اور رشید بلوچ کی بازیابی کی پر زور اپیل کی
احتجاجی مظاہرے سے آصف بلوچ بہن سائرہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکے بھائی چاہتے تھے کہ اسے کوئٹہ میں تعلیم کیلئے بھیج دے، لیکن اب تین سال ہو گیا ہے کہ اس کا بھائی اور کزن رشید دونوں جبری لاپتہ ہیں اور میں انکی بہن کہیں پڑھنے کے بجائے انکی بازیابی کی جدوجہد کر رہی ہوں
احتجاج مظاہرے سے وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز کے ماما قدیر بلوچ ، ایچ آر سی پی کے قاضی حضر، سندھی ایکٹیوسٹ مدثر نارو ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے وہاب بلوچ، رشید کی بیوی، کراچی سے جبری لاپتہ عبدالحید بلوچ کی بیٹی سعیدہ حمید، اور ماہ زیب بلوچ نے خطاب کیا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز