چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںمیری چودہ سالہ بیٹی کوبااثر شخصیات نے اغواکیا،غلام رسول

میری چودہ سالہ بیٹی کوبااثر شخصیات نے اغواکیا،غلام رسول

ڈھاڈر(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر سے تعلق رکھنے والے شخص غلام رسول نے اپنی زوجہ بیگم خاتون کے ہمراہ ڈھاڈر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میری بیٹی جسکی عمر چودہ سال ہے کو ملزم علی گل بوہڑ نے اپنے والدحیدر علی،چچا غلام اور ایک رشتہ دار کے ساتھ ملکر اغواء کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل پولیس تھانہ ڈھاڈر میں ایف آئی آر درج کرائی ہے لیکن تاحال نامزد ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔

غلام رسول کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے ان پر پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور لاچار ہونے کی وجہ سے کوئی ہمارے دکھوں کا مداوا نہیں کررہا۔ ہم اپنی فریاد کس کو سنائیں۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف دلایا جائے –

واضع رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں ریاستی ادارے اور اس کے پالے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ سمیت بااثر قبائلی شخصیت جو ریاستی اداروں کا حصہ ہیں جبری گمشدگیوں،سماجی برائیوں کے کاموں ، منشیات فروشی ، لڑکیوں کو زبردستی گھروں سے اٹھا کر اپنے ہوس کا نشانہ بنانے جیسے گھنائونے عمل کو بغیر کسی خوف و خطر کے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز