کوہلو(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کوہلو کے علاقے بارکھان میں تعمیراتی کمپنی پر بم حملہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ کل رات کے وقت کوہلو کے علاقے بارکھان میں روڈ کی تعمیر میں مصروف کمپنی پر ہوا ہے۔
ذرائع نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں کمپنی کو نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ کوہلو سمیت مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ریاستی استحصال پالیسیوں پر عمل پیرا اس طرح کے کمپنیوں کو بلوچ ازادی پسند تنظیمیں نشانہ بناتی آئی ہیں۔ تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


