یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںچابہار:ایک بچہ ھوٹگ کے گہرے پانی میں ڈوب کر جانبحق

چابہار:ایک بچہ ھوٹگ کے گہرے پانی میں ڈوب کر جانبحق

چابہار(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 26 جنوری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان شہر چابہار کے پلان کے گاؤں میں دیول علاقے میں ایک بچہ ھوٹگ کے پاس کھیلتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق چابہار شہر کے دور افتادہ گاؤں پلان میں دیول ایریا میں ایک کم سن بچہ ھوٹگ کے گہرے پانی کے پاس کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے نتیجے میں گر کر جانبحق ہوگیا ـ
اس بچے کے شناخت چار سالہ عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اپنے کزن کے ساتھ کھیل کھود کے دوران ھوٹگ میں پھسلن کی وجہ سے گہرے میں پانی میں ڈوب گیا تھا ـ

رپورٹ کے مطابق بچے کے ڈوبنے اور اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اسے پانی میں نکالنے کے بعد مقامی کلینک لے جایا گیا تاہم کلینک پہنچنے سے پہلے ہی عبدالرحمن دم توڑ گیا تھا ـ

اس علاقے میں بچوں کے لیے کھیل کے میدانوں کی کمی کی وجہ سے ان میں سے بہت سے لوگوں کو فرصت کے وقت قریبی ھوٹگ کے قریب مقامات پر جانا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچی زبان میں ھوٹگ ایک ایسا پانی گہرا گڑھا ہے جسے قدرتی طور پر یا انسانی ہاتھوں سے بارش کے پانی کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور دشتیاری سمیت چابہار کے کئی دور دراز کے علاقے کے رہائشی آب رسانی کے نظام کی کمی کی وجہ سے یہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز