دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںحب،گیس بحران کیخلاف عوام کا گیس دفتر کے سامنے شدید احتجاج

حب،گیس بحران کیخلاف عوام کا گیس دفتر کے سامنے شدید احتجاج

حب (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب میں گیس بندش کے خلاف شہری ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر گیس بندش کے خلاف قومی شاہراہ بلاک کردیا گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے حب کے مختلف علاقوں معمود آباد. عدالت روڈ. لاسی روڈ سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں نے گیس بندش کے خلاف حب شہر میں موندرہ چوک پر ھرنا دیکر کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا قومی شاہراہ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں شہریوں کا موقف تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی انتظامیہ نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے بار بار شہریوں کے احتجاج سے انکے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بلاک ہونے پر پولیس حکام اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز