یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںراولپنڈی اور چترال میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری ٹی...

راولپنڈی اور چترال میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی

راولپنڈی(ہمگام نیوز)پنجاب کے شہر راولپنڈی کے کلر سیداں تھانے کے علاقے چنالی گاؤں میں چھٹی پر گھر جاتے ہوئے پولیس ہلکار کو ملسح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے، جس کی ذمہ داری ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے قبول کرلی ہے۔
اس پہلے رواں ماہ 17 جنوری کو اسلام باد میں پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کے دو جنگجو بھی جاں بحق ہوگئے تھے ۔

ٹی ٹی پی کے حملوں میں حالیہ دنوں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، ترجمان محمد خراسانی نے آج چترال میں بھی دو مختلف بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جس میں ان کے مطابق چار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ـ

واضح رہے کہ ٹی ٹی پی ترجمان نے آج پانچ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں ایک درجن سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، حملے ڈیرہ اسماعیل خان، راولپنڈی، چترال، مہمند ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں کئے گئے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز