سیریک ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر سیریک کے ساحل پر ایرانی ڈیزل اور پیٹرول سے لدھے ایک کشتی ماہی گیروں کی کشتی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یکم فروری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیریک کے ساحل پر ایرانی ایندھن پیٹرول ڈیزل سمیت گیس سلنڈر سے لدھے ایک کشتی ماہیگیری کے کشتی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص مراد سبیل جو کہ سیریک شہر کے شمالی گاؤں مگ کا رہائشی تھا موقعہ پر جانبحق ہوگئے جبکہ دو زخمی ہوئے ـ
ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کے کاروبار ان چند مجبوریوں میں سے ایک ہے جسے مقبوضہ بلوچستان کے ہر علاقے میں بہت سے بلوچ شہری مناسب اور مستحکم ملازمتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے اختیار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں، جن میں بعض اوقات جان لیوا خطرات بھی ہوتے ہیں۔