زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج فجر کے وقت ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور میونسپلٹی آف زاہدان کی قابض ایرانی فورسز کی مدد سے ایک بار پھر بلوچ شہریوں کے متعدد رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے علاقے قاسم آباد کے کشاورزی اسٹریٹ میں قابض ایرانی سرکاری ہاوسنگ فاؤنڈیشن اور میونسیپلٹی آف زاہدان نے قابض ایرانی فورسز کی مدد سے ایک پھر بلوچ آبادیوں میں زبردستی گھس کر گھروں کو مسماری کر رہی ہے ـ
گھروں کے مالکان جنہوں نے مسماری کے خلاف مزاحمت کی ہے کہا جاتا ہے کہ انہیں قابض ایرانی فورسز کے اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہیں.
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان لوگوں کو مارنے کے علاوہ قابض کے فورسز نے ان لوگوں پر بندوق تھان کر کہا اگر تم نے مسماری کی ویڈیو بنائی تو تمہیں یہیں گولیوں سے چھلنی کیا جائے گا ـ
یاد رہے حالیہ مہینوں میں بلوچستان کے اٹارنی جنرل کی جانب سے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور بلدیہ زاہدان کے دفاتر کو دی گئی گرین لائٹ کے بعد رہائشی مکانات کی تباہی میں تیزی آئی ہے۔