یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمیناب: معاشی تنگدستی کے سبب اسکول ٹیچر نے خود کشی کر لی

میناب: معاشی تنگدستی کے سبب اسکول ٹیچر نے خود کشی کر لی

میناب ( ہمگام نیوز) ہارنا (HRANA) میڈیا کے حوالے سے رپورٹ ملی ہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میناب میں رہنے والے ایک استاد مصطفیٰ رنجبران نے معاشی تنگدستی اور دیگر حالات کے سبب تنگ آ کر خودکشی کر لی۔

تہران ٹیچرز یونین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اور ترجمان محمد حبیبی نے سوشل میڈیا کے اپنے ذاتی پیج پر اعلان کیا کہ مزکورہ ٹیچر معاشی تنگدستی کے سبب خودکشی پر مجبور ہوگیا‫

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی ٹیچر نے ایسی ہی وجوہات کی بنا پر خودکشی کی ہو۔ اس سے قبل صوبہ فارس کے شہر گرش میں ریاضی کے استاد غلام عباس یحیی پور نے زندگی کے نا دسترس وسائل پر تنگ آ کر خودکشی کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز