یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںروس نے ماسکو میں جرمن میڈیا دوئچے ویلے (DW ) کا دفتر...

روس نے ماسکو میں جرمن میڈیا دوئچے ویلے (DW ) کا دفتر بند کر دیا

ماسکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق روس نے جوابی طور پر ماسکو میں جرمن میڈیا DW کا دفتر بند کردیا کیونکہ اس سے قبل جرمنی نے روسی میڈیا چنیل RT پر پابندی عائد کی تھی. DW نے بتایا کہ جرمنی کی ڈوئچے ویلے (DW) میڈیا کمپنی کے ماسکو بیورو کو اس کی بندش کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ڈوئچے ویلے کے ماسکو آفس کے چیف یوری ریسیٹو نے کہا ہے کہ انہیں 4 فروری کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ڈی ڈبلیو آفس کی بندش کے بارے میں باضابطہ اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ڈی ڈبلیو کے ڈائریکٹر جنرل پیٹر لمبرگ نے پہلے کہا تھا کہ کمپنی بندش کے خلاف اپیل کرنے کے لیے قانونی اقدامات کرے گی۔

انہوں نے اس اقدام کو “ناقابل فہم” اور “ضرورت سے زیادہ” قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز