مستونگ(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں آج صبح سے پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے آج بروز 10 فروری صبح کے وقت مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں زمینی اور فضائی آپریشن کا آغاز کیا جوکہ تاحال جاری ہے۔
واضح رہے کہ آج نوشکی اور خاران میں بھی قابض فورسز کی فضائی اور زمینی موومنٹ جاری ہے اور چند علاقوں میں آپریشن کے اطلاعات بھی ہیں۔