کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں گزشتہ دن قابض پاکستانی فوج کے متعدد گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ اور چار ہیلی کاپٹر خاران ایف سی کیمپ پہنچے تھے، جبکہ دوسری جانب نوشکی میں بھی سپیشل فورسز کو لے کر دو ہیلی کاپٹر اترے تھے ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب قابض فوج کی خاران،قلات اور نوشکی سے متصل پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خاران اور نوشکی سے بڑے پیمانے پر فورسز کی جانب سے خاران ، نوشکی اور قلات سے متصل پہاڑی علاقوں میں فوجی جاریت کی گئی جسمیں فورسز کو زمینی و فضائی مدد حاصل رہی۔
زرائع کے مطابق آج شام کو فورسز کی درجنوں گاڑیوں کو جاہ وقوعہ سے خاران شہر کی طرف آتے دیکھا گیا۔
علاوہ ازیں اس آپریشن کی نوعیت و تفصیلات آنا باقی ہے۔


