پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے جیرک باڈر پر قابض ایف سی کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جیرک باڈر میں قابض ایف سی کی فائرنگ سے ایک مزدور جاوید ولد امیر بخش سکنہ نال جانبحق ہوگیا دو وقت کی روٹی کیلئے جیرک بارڈر پر مزدوری کرتے تھے، لوگوں کے روزگار ذریعہ معاش اسی باڈر سے وابسطہ ہیں ایران سے تیل لاکر بیجتے ہیں ـ
واضح رہے کہ گزشتہ 14 ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے کہ مکران سمیت گولڈ استمھ لائن ( جعلی سرحد) پر قابض ایرانی و پاکستانی فورسز نے بلوچ تیلکش اور دیگر مزدوروں پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے جس کی واضح مثال 22 فروری 2021 کی ہے جہاں قابض ایرانی آرمی نے سراوان میں بلوچ تیلکش مزدوروں پر فائرنگ کرکے 37 سے زیادہ بلوچوں کی دو وقت کی روٹی کی تلاش میں شہید کیا تھا ـ


