کراچی(ہمگام نیوز)کراچی میں جاری پی ٹی ایم کی دھرنے کے بعد پی ٹی ایم نمائندوں کا اب مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے –
تفصیلات کے مطابق منظور پشتین اور ان کے ساتھیوں نے بروقت اور قومی نبض اور آواز کو سمجھتے ہوئے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا۔
منظور پشین نے دھرنے سے خطاب کرتے ہو کہا کہ یہ دھرنا علی وزیر کی رہائی کے لئے دیا جارہا ہے لیکن علی وزیر کو رہا نہیں کیا گیا ہے۔
اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ لانگ مارچ کریں گے اور یہ لانگ مارچ کا مطالبہ علی وزیر کے رہائی تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ان مطالبہ میں مسنگ پرسنز، ماورائے عدالت قتل وغارت اور دوسرے مطالبے شامل ہونگے اور جب تک ہمارے ان مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا تب تک ہم اپنے ان مطالبات سے ایک قدم بھی پہنچے نہیں اٹھے گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ تمام مظلوم اقوام کے لیڈران سے رابطہ کریں گے تاکہ اس مطالبات میں ان کے کارکنان ہمارے ساتھ دے ۔