دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںچمن، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک مبینہ شخص گرفتار،بارودی مواد برآمد...

چمن، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک مبینہ شخص گرفتار،بارودی مواد برآمد کرنے کا دعوی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)ڈیورنڈ لائن پر واقع چمن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی فائرنگ کے تبادلہ میں ایک مبینہ افراد فتاربارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گی ـ
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے مبینہ افراد گرفتار سپن بولدک افغانستان سے کلی محمد افضل کے راستے پاکستان میں داخل ہونا چاہتے تھے جس پر سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے کلی افضل کے قریب ناکہ بندی کی اس دوران بغیر نمبر پلیٹ کے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ڈرائیور نے سی ٹی ڈی افسران کو کچلتے اور فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی سمیت فرار ہونے کی کوشش کی جس پر جوابی کاروائی میں گاڑی میں سوار مبینہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا اور اسکے قبضے سے 15کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 10میٹر پرائما کارڈ، 2ڈیٹونیٹر،3کلو گرام بال بیئرنگ، 4040کیلیبر کے223راؤنڈبرآمد کر لے ترجما ن کے مطابق مبینہ افراد سرکاری عمارت اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی غرض سے پاکستان میں داخل ہورہا تھا ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی

واقعی رہے کہ سی ڈی ٹی نے اس کاروائی سے قبل بھی نام نہاد کاروائی کے نام پر جبری گمشدگی کے شکار کو جعلی مقدمات میں گرفتاری اور ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے‫.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز