وندر(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے وندر کے مقام صابرین ھوٹل کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے-
اب تک کی اطلاع کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہے
جان بحق شخص اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے وندر آر ایچ سی منتقل کر دیا گیا.
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت مشتاق ولد اللہ بخش قوم خاصخیلی سکنہ لاسی روڈ کے نام سے شناخت ہوگئی ہے ۔ جبکہ زخمی ہونے والے افراد کا تعلق وندر سے ہے


