Homeخبریںراسک شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق

راسک شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق

راسک ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پیر 21 فروری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک علاقے گرم آباد کے گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد کی افراد سے ایک نوجوان جانبحق ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق آج راسک شہر کے گاؤں گرم آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ وارث بکران ولد عبدالواحد ساکن ھوت آباد جانبحق ہوگیا ـ
رپورٹ کے مطابق وہ خریداری کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ ایک Peugeot 405 گاڑی میں سوار افراد نے اس فائرنگ کرکے اور موقع سے فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں شہر پیشن سمیت راسک کے دیگر علاقوں میں مسلح ڈکیتی، فائرنگ اور عدم تحفظ کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم اس علاقے میں سیکیورٹی حکام کی جانب سے اب تک کوئی مثبت کارروائی نہیں کی گئی ـ
دریں اثنا علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام جرائم کے پیچھے قابض ایرانی آرمی اور “القدس ” کا ہاتھ خارج از امکان نہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز