Homeخبریںبلوچستان و شمالی وزیرستان میں کیپٹن سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوئے. آئی...

بلوچستان و شمالی وزیرستان میں کیپٹن سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوئے. آئی ایس پی آر

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان میں بلوچستان اورشمالی وزیرستان میں کیپٹن سمیت 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے 20 فروری 2022 کو بلوچستان کے علاقے کوہلو کے قریب ٹھکانوں میں مسلح افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر علاقے میں کارروائی کی ۔

کاروائی کے نتیجے میں مسلح افراد کی بلا تفریق فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار بنام کیپٹن حیدر عباس کو گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا اور مسلح افراد قریبی پہاڑوں کی طرف جا کر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے.

کیپٹن حیدر عباس کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی جہاں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے شرکت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ امن و امان خراب کرنے والوں کے خاتمے کے لیے سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی.

انہوں نے کہا بلوچستان میں سخت محنت کے بعد حاصل کیا گیا امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

ایک دوسرے بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جوان سال لانس نائک ہلاک ہوگئے جن کو سرکاری و عسکری اعزاز کے ساتھ کوئٹہ کے ہزاراہ قبرستان میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد ہزارہ قبرستان سپرد خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کا مسلح افراد کے خلاف آپریشن کے دوران کوئٹہ کا نوجوان شبیر احمد ہلاک ہوگئے تھے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز