Homeخبریںکوئٹہ میں سیاسی و انسانی حقوق کے تنظیمیں اور لاپتہ افراد کے...

کوئٹہ میں سیاسی و انسانی حقوق کے تنظیمیں اور لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج مظاہرہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے سیاسی و انسانی حقوق کے تنظیموں اور لاپتہ افراد کے لواحقین کا لاپتہ افراد کے عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیا ـ

تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی، بی وائی سی ، وی بی ایم سی اور بلوچ لاپتہ افراد کےلواحقین کی جانب سے بلوچستان میں جاری ظلم اور جبر کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا‫‫.بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کرکے ریاستی اداروں کی طرف سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے اپنے رشتہ داروں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اس احتجاجی مظاہرے میں بڑوں کیساتھ بچے بھی شامل تھے جو اپنے والدین اور بھائیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر لاپتہ افراد کی تصویریں اور ان کے ساتھ انصاف کرنے کے نعرے درج تھے ۔

مظاہرین نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اگر مذکورہ لاپتہ افراد نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے انہیں قانونی سزا دلوائیں مگر انہیں اس طرح جبری طور پر لاپتہ کرنا تمام انسانی قوانین کے خلاف ہے.

انہوں اس عمل کو غیر قانونی اور آذیت ناک قرار دیتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ۔

واضح رہے لاپتہ افراد کا مسئلہ پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر بدنامی کا باعث ہے جس میں ریاستی ادارے ( فوج اور انٹیلی جنس ادارے ) ملوث ہے جبکہ بلوچ اور پشتون علاقوں میں اس کے خلاف سالوں سے احتجاج بھی ہو رہا ہے جس نے اب باقاعدہ تحریک کی شکل اختیار کرلی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز