کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار سے قابض فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا -
جبری طور لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت علی حیدر ولد ساجو سکنہ کوچہ گریشہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کو قابض ریاستی فورسز نے 20 فروری کو نال بازار سے حراست میں لے کر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے
مذکورہ نوجوان کے جبری گمشدگی کو دو روز مکمل ہوچکے ہیں تاحال وہ لاپتہ ہے .