یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبی ایم سی کے پرنسپل کو فوری طورپر برطرف کیا جائے، بلوچ...

بی ایم سی کے پرنسپل کو فوری طورپر برطرف کیا جائے، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(ہمگام نیوز )بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے نواب اور دیگر ساتھیوں نے کہاہے کہ بولان میڈیکل کالج کے بلوچ اسٹوڈنٹس پر انتظامیہ کی جانب سے پولیس تشدد اورگرفتار ی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پرنسپل کو فوری طورپر برطرف کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو ئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ پچھے چارمہینے سے حکومت کو پرنسپل کی بلوچ دشمنی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا تھااور بار بار پریس کانفرنس اور اخباری بیانات سے کالج کے مسائل پر توجہ دلانے کی کوشش کی گئی مگر محکمہ صحت اور حکومت کی یقین دہانی کے باوجود اب تک کالج کے مسائل کو حل کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے بڑھ کر پرنسپل کی اور کیا نا اہلی ہوسکتی ہے کہ چھ مہینے گزرنے کے باوجود اب تک نئی شروع نہیں کی جبکہ کالج مختلف طلباء کو میرٹ کو فامال کرکے داخلے دیئے گئے ہیں طلبہ کی گرفتاری کے حوالے سے بلوچستان بھر کے ڈاکٹر اور سیاسی جماعتوں نے سخت مذمت کی ہے بلوچ طلبہ ایکشن کمیٹی دوبارہ حکومت اور معزز عدالت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس مسئلے فوی طورپر حل کیا جائے ورنہ ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز