تربت (ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت میں سول سوسائٹی نے لاپتہ افراد کی بازیابی، منشیات کا خاتمہ اور دیگر مطالبات کے لیے تربت سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تربت سول سوسائٹی کے سربراہ گلزار دوست نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں ریاستی جبری گمشدگیوں کے شکار افرد کی بازیابی بلوچستان میں منشیات کے پھیلاؤ اور خاتمہ سمیت دیگر مطالبات کے لئے تربت و کوئٹہ لانگ مارچ کا اعلان کردیا.
گلزار دوست نے پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا بلوچ گل زمین پر بلوچ استحصال کوئی نہیں بات نہیں ہے ترک پرتگالی اور انگریز نے بلوچ وطن پر ریاست قائم کرکے بلوچ پر زمین تنگ کردی جو آج تک قائم و دائم ہے اب اکیسویں صدی دوسرے قومیں ترقی کے عروج پاچکے ہیں لیکن اس دور میں بھی بلوچ طلبا استاد کاروباری حضرات سمیت بلوچ بزرگوں کو سترھویں صدی میں افریقی غلاموں کی طرح اٹھاکر غائب کیا جاتا ہے. دوسرے طرف سازش کے تحت بلوچستان سمیت سندھ کے علاقوں کے لوگوں کو مہلک منشیات میں مبتلاء کیا جارہا ہے زندہ لاش بنایا جارہا ہے جس کے پس پردہ عزائم بلوچ نسل کو تعلیم ،تربیت اور قومی ترقی و فرائض سے دور کرنے کی سازش ہے
گلزار دوست نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاست انسرجنسی کے نام پر اسکولوں اسپتال ،محلے اور عبادت گاہوں سمیت سب کو (ایف سی) عسکری کیمپوں میں تبدیل کرچکے ہیں. یہاں بلوچ خواتین اور بچے ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں.
برطانوی دور اٹھارہ سو چورانوے کی کالے قانون کے (land acquisition act) کے تحت بلوچ قوم کو بلوچستان اور سندھ میں ان کی زمینوں سے محروم کیا جارہا ہے.
انہوں نے کہا کاروبار کا عالم یہ ہے کہ باڈر کنٹرول کے نام پر بلوچ قوم اب فاقہ کشی کا شکار ہوچکا ہے آج تک بلوچ ان باڈر پر کاروبار کرکے گھر اور بچوں کی تعلیم کے اخرجات پورا کرتا آرہا تھا باڈر بند اور کنٹرول ہونے کے باعث اپنے پچوں کو تعلیم کے بجائے مزدوری کروانے پر مجبور ہوگئے ہیں.
انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ مندرجہ بالا تمام مسائل کے خلاف تربت سول سوسائٹی کی جانب سے 27 مارچ 2022 بروز اتوار شہید فدا چوک تربت سے شال تک ننگے پاؤں لانگ مارچ کیا جائے گا جہاں تربت سول سوسائٹی اپنے پاور کوریڈور میں اپنے حل طلب مسائل کے حل پیش کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کل 25 فروری بروز جمعہ اور ہفتے کو دو دن کے لئے موبائلزیشن کمیب صبح 10 تا 1 بجے کیمپ میں بیٹھیں رہے گے جو فدا شہید چوک پر قائم کیا جائے گا اور 27 تاریخ بروز اتوار ننگے پاؤں لانگ مارچ شروع کیا جائے گا.
آخری میں انہوں نے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے صبح 27 فروری شہید فدا چوک پر ان کے کاروان کو پرجوش طریقے سے رخصت کرکے اپنے قومی فرائض سرانجام دے .