دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںیوکرین صدر نے کیف سے بحفاظت نکالنے کی امریکی پیشکش کومسترد کردی.

یوکرین صدر نے کیف سے بحفاظت نکالنے کی امریکی پیشکش کومسترد کردی.

کیف (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکا کی جانب سے انخلا کرانے کی پیشکش مسترد کردی۔

یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی نے انہیں کیف سے بحفاظت نکالنے کی امریکی پیشکش کومسترد کردیا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یہاں جنگ ہورہی ہے۔ہمیں ٹینک تباہ کرنے کے لئے گولہ بارود چاہئیے یہاں سے نکلنے کے لئے سواری نہیں۔
اس سے قبل نامعلوم مقام سے یورپی رہنماؤں سے رابطے میں یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ وہ روس کا اولین ہدف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ آپ مجھے آئندہ زندہ نہ دیکھ سکیں۔ میں اورمیرے حکومتی ارکان دارالحکومت کیف میں ہی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز