سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںجیروفت جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی

جیروفت جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی

جیرفت ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جیروفٹلت جیل میں قید ایک بلوچ قیدی کی پھانسی کی سزا پر آج صبح 27 فروری کو جیل حکام نے عمل درآمد کیا۔

حالوش کی ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بلوچ قیدی کی شناخت “جاسم کمبری” ہے، جس کی عمر 30 سال ہے اور وہ دلگان کا رہنے والا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق جاسم کو 2019 کے وسط میں جیروفت میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور دو سال بعد اس شہر کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

ایران کی مختلف جیلوں میں بلوچ شہریوں کو پھانسی دی جاتی ہے جبکہ 2020 میں ترمیم شدہ انسداد منشیات قانون کے آرٹیکل 5 کے مطابق منشیات لے جانے یا ذخیرہ کرنے کے وزن کے تناسب سے مجرموں کو قید کی سزا دی جاتی ہے۔ ایک سو کلو گرام سے زیادہ منشیات کی نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کی سب سے بڑی سزا پچاس سے چوہتر کوڑے اور بیس لاکھ ایرانی ریال فی کلو گرام جرمانہ ہے اور عمر قید کی سزا ہے۔ جبکہ بلوچ کے معاملے میں یہ قانوں خاموش ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز