سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںامریکا نے پابندیوں کے باوجود افغانستان کے ساتھ لین دین کی اجازت...

امریکا نے پابندیوں کے باوجود افغانستان کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی ہے

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے افغانستان کے ساتھ بیشتر شعبوں میں تجارتی اور مالیاتی لین دین کی اجازت دیتے ہوئے نئے قواعد جاری کردیے ہیں۔

امریکی نائب وزیر خزانہ نے نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ افغانستان میں سنگین بحران کے تناظر میں یہ ضروری ہے کہ ہم ان خدشات کو دور کریں کہ ہماری پابندیاں تجارتی اور مالیاتی سرگرمیوں کو روک رہی ہیں۔

امریکا کی وزارت خزانہ نے کہا ہےکہ یہ اقدامات ضروری حد تک افغانستان اور اس کے حکومتی اداروں سے متعلق تمام لین دین کی اجازت دیتے ہیں، سوائے ان کے جو براہ راست طالبان، حقانی نیٹ ورک یا امریکی پابندیوں کی وجہ سے ممنوع دیگر اداروں کو فائدہ پہنچائیں۔

طالبان نے افغانستان میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگادی
امریکا نے عالمی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے لین دین کی اجازت دے دی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز