دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپشاور میں مسجد میں خودکش دھماکہ افراد جانبحق

پشاور میں مسجد میں خودکش دھماکہ افراد جانبحق

پشاور (ہمگام نیوز) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 31 نمازی جان بحق جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا، خودکش حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کی اور مسجد میں داخل ہو گئے جس کے بعد وہ منبر تک پہنچ گئے جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 50 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔
حملے میں 1 پولیس اہلکار بھی ہلاک
سی سی پی پشاور کا کہنا ہے کہ 2 حملہ آوروں نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، جنہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد کے فائرنگ سے 1 پولیس اہل کار ہلاک ، جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا،پولیس ٹیم پر حملے کے بعد جامع مسجد میں دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے سے متاثرہ مسجد کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز