یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبی آر ایس او کے سابقہ تمپ زون کے صدر ڈاکٹر عاصم...

بی آر ایس او کے سابقہ تمپ زون کے صدر ڈاکٹر عاصم بلوچ کے گھر کوبھی نذر آتش کر دیا۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی درندہ صفت فورسز نے بالیچہ میں آپریشن کر تے ہوئے لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ کئی لوگوں کے گھروں کو بھی نذرآتش کر دیا اسیدوران ریاستی فورسز نے بی آر ایس او کے سابقہتمپ زون کے صدر ڈاکٹر عاصم بلوچ کے گھر کوبھی نذر آتش کر دیا ۔ بلوچستان میں ریاستی جبربڑی تیزی سے جاری ہے چینی سرمایہ کاری کے بعد سے بلوچستان میں بلوچوں کی نسل کشی میں تیزی آئی ہے۔ریاستی فورسزنے قلات میں 9بلوچوں کی تشدد زدہ نعشیں پھینکی ہیں جن کے بارے میں خدشات ہیں کہ یہ ان بلوچوں کی نعشیں ہیں جو ریاستی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اغواء کیے ہیں ۔ ریاستی فورسز اغواء شدہ بلوچوں کو تشدد بعد شہید کرکے انکی نعشیں پھینک دیتے ہیں جسے بعدمیں مقابلہ قرار دیا جاتا ہے ۔حمدان بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے جعلی مقابلوں میں اب تک کئی بلوچوں کو شہید کیاجا چکا ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ 2جون کو پاکستانی فو سز نے بلوچی زبان کے نامور شاعر انور صاحب خان کو انکے بیٹے وسیم انور سمیت پسنی سے اغوا ء کر لیا اور 2جون کو ہی پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلوچ ری پبلکن پارٹی سویٹزرلینڈ کے کارکن عزیزاللہ بگٹی کے بھائی امتیاز بگٹی اور انکے چچا کلمیربگٹی کو بلوچستان کے علاقے چمن سے اغوا ء کر لیا۔ عزیزاللہ بگٹی کا ایک اور بھائی ثناء اللہ بگٹی کو ریاستی فورسز نے نومبر 2010میں اغواء کر لیا تھا جسے شدید تشدد کے بعد شہید کیا گیا جبکہ عزیزاللہ بگٹی کے والد بھی ریاستی فورسز نے بمباری سے اپریل 2010میں شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز