کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کےمختلف علاقوں میں گیس لیکیج کے باعث 2 دھماکوں کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، دھماکوں سے گھروں کو نقصان پہنچا۔
پولیس کےمطابق نواں کلی کے علاقے ہاشم ہاوسنگ سکیم میں 60 سالہ شیر محمد نے چولہا جلانے کے لئے جونہی ماچس جلائی تو گیس لیکیج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا جس کے باعث گھر کے کمرے کو شدید نقصان پہنچا اور ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔
دوسرے واقعے میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے عبداللہ ٹاؤن میں بھی گیس لیکیج دھماکہ ہوا، دھماکے سے 14سالہ حیدر جھلس کر زخمی ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو بی ایم سی ایچ کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔