کوہلو(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اپنے مختصر دورے پر آج ضلع کوہلو پہنچے جہاں لیویز اہلکاروں نے کوہلو کے مقامی صحافی نذر بلوچ قلندرانی کو کوریج لینے سے روک دیا۔
اس عمل پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے صحافی معاشرے میں آنکھ و کان کی حیثیت رکھتی ہیں مگر ضلع کوہلو میں صحافت پر قدغن اور صحافیوں کو یرغمال بنانے جیسے غیر اخلاقی حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔