سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںراسک : تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچ نوجوانوں کی گاڑی پر...

راسک : تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچ نوجوانوں کی گاڑی پر ایرانی آرمی کی فائرنگ

راسک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 14 مارچ کو قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلابی گارڈز کے اہلکاروں نے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کے علاقے پیرکور بارڈر پر تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچ نوجوانوں کی گاڑیوں پر براہ راست فائرنگ کرنے کے بعد ایک بلوچ تیلکش کو پکڑ کر زدوکوب کیا ـ

متاثرہ بلوچ نوجوان کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلابی گارڈز کے دستوں نے پیرکور سرحد کے ساتھ سڑک کو بند کر دیا اور تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچوں کو فائرنگ کرنے کے بعد ان کو ہراساں کیا اور مارا پیٹا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز