کوئٹہ (ہمگام نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے جا ری کر دہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس فیڈریشن اور ینگ نرسز کی جانب سے17 مارچ کو منعقد کی جانے والی مشترکہ احتجاجی ریلی موخر کردی گئی ہے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور ینگ نرسز کے ممبران کی حفاظت اور ان کیلئے ایک پرامن ماحول اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی ہٹ دھرمی کے خلاف احتجاج بدستور جاری رہے گا، آئندہ کیلئے احتجاجی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا کوئٹہ شہر میں حالیہ سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور نرسز ایمرجنسی وارڈز اور ٹراما سینٹر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور نرسز ہمہ وقت تیار رہیں، تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔