دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبیٹی سے شادی سے انکار پرداعشی نے اپنی خالہ کا گھر بم...

بیٹی سے شادی سے انکار پرداعشی نے اپنی خالہ کا گھر بم سے اڑا دیا

بغداد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق عراق میں داعش سے منسلک ایک جنگجو نے اپنی خالہ کا گھر محض اس لیے دھماکے سے اڑا دیا کیونکہ اس کی خالہ نے اسے اپنی بٹی کا رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا۔ شدت پسند جنگجو اپنی خالی کی بیٹی سے پیا کرتا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق داعشی جنگجو نے کزن کی ماں کی طرف سے رشتہ دینے سے انکار پر وہی کیا جو داعشی کرتے ہیں۔ اس نے جنوب مشرقی بغداد میں واقع اپنی خالہ کے گھر میں ایک بم نصب کیا۔ داعشی نے کزن کو پروپوز کیا تھا مگراس کی ماں بیٹی کی پڑھائی میں دلچسپی رکھتی تھی جب کہ داعشی جنگجو شادی کرکے اسے تعلیم سے محروم رکھنا چاہتا تھا۔ذاتی حق کے دعویداروں کی شہادتوں کے مطابق داعشی جنگجو جس کا نام اخبار نے نہیں بتایا اور نہ ہی اس کی خالہ یا اس کی بیٹی کا نام بتایا نے کوئی اسکول کا سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کیا جبکہ لڑکی نے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔یہ تفصیلات عدالت میں بھی جمع کائی گئی ہیں اور ملزم کا اعترافی بیان بھی لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز