کرمان ( ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق 15 مارچ کو کرمان کے انقلابی عدالت کی اول بنچ میں ایک بلوچ خاتون قیدی کو موت کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 15 مارچ کو کرمان کی انقلابی عدالت نے ایک بلوچ قیدی زراتون مزار زہی کو پھانسی دے دی گئی
رپورٹ کے مطابق محترمہ مزار زہی کو 30 جنوری 2017 کو صوبہ کرمان میں واقع “قلع زنگی” چوکی میں تعینات فورسز نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ شیراز جا رہی تھی ـ
کہا جاتا ہے کہ محترمہ مزار زہی کو چیک پوائنٹ پر مشتبہ منشیات لے جانے کے الزام میں حراست میں لے لی گئی تھی ۔
ایک باخبر ذریعے کے مطابق: محترمہ مزار زہی نے عدالت میں اپنے بیان میں کہی تھی کہ دریافت شدہ منشیات میرا نہیں بلکہ انہیں کسی نے میرے سامان میں چھپائی گئی تھی تاکہ وہ کسی قانون کی گرفت سے بچ سکے ـ لیکن عدالت نے ان کے دفاع کی پرواہ کیے بغیر انہیں موت کی سزا سنائی۔
باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک تجربہ کار وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ان کے پاس مالی صلاحیت نہیں تھی اور اپنی بے گناہی کے دعوے کے موثر دفاع نہ کرنے کی وجہ سے، بالآخر اس سال 15 فروری بروز بدھ کرمان کی انقلابی عدالت کی فرسٹ بنچ نے اسے موت کی سزا سنائی اور 15 مارچ کو اس پر عمل درآمد کیا گیا ـ
واضح رہے کہ محترمہ مزار زہی نے کرمان کی انقلابی عدالت کی فرسٹ بنچ کے جاری کردہ فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے اس کیس کو سپریم کورٹ میں لے جانا چاہتی تھی لیکن کرمان کی عدالت نے اس کی اس اپیل کو مسترد کیا تھا ـ