جیکب آباد (ہمگام نیوز) جیکب آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان کے رہائشی کو قتل کر دیا
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود قصبہ محمد موسیٰ سیانچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان کے رہائشی محمد حسن ولد محمد بخش سیانچ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دی۔ ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی پولیس کے مطابق مقتول چند ماہ سے رشتہ داروں کے پاس رہ رہا تھا جسے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے واقع کس بنیاد پر پیش آیا ہے تفتیش کی جا رہی ہے


