میران شاہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تحصیل شوال میں پاکستانی فوج اور ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ میں 8 فوجی اہلکار مارے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوؤں نے پاکستانی فوج کے ساتھ جنگ میں 8 فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے، حملہ اور حملے کے بعد جائے وقوعہ سے با آسانی سے فرار ہوگئے ہیں ـ
ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کی ویڈیو بھی جلد جاری کر دی جائیگی ۔