دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4626...

بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4626 دن ہو گئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4626 دن ہو گئے.

آج اظہارِ یکجہتی کرنے والوں میں بی این پی کے صوبائی صدر میر غلام نبی مری اور انکے ساتھیوں نے اظہارِ یکجہتی کی، اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفود سے مخاطب ہو کر کہا کہ اقوام عالم کی تاریخ محکوم اور حاکم، مظلوم اور ظالم، اور نو آبادیاتی تسلط کی سیاہ تاریخ سے بھری پڑی ہے، جہاں زور آور اقوام نے ہمیشہ مقبوضہ قوموں پہ ظلم کے پہاڑ ڈھائے ہیں انکے وسائل پہ قبضہ کیا ہے .
زیر دست اقوام پہ تسلط نئی بات نہیں ہے ہمیشہ سے ہوتا آریا ہے جب کوئی طاقتور اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے کسی کمزور کی آبائی سر زمین پہ قبضہ جما کر اسے غلام بنا دیتا ہے اور اس قوم کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو دشمن تصور کرکے تہذیب مروجہ اصول اور جنگی قوانین کو بالائے طاق کر ان پہ ظلم کرتا ہے، سوائے اپنے چند زر خرید ضمیر فروشوں کے.
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست پاکستان نے آج کے دن یعنی 27 مارچ 1948 کو بلوچستان پہ بالجبر قبضہ کرکے بلوچ قومی حقوق کو سلب کرکے انکے آواز کو دبا کر بلوچ قوم کو صفحہ ھستی سے مٹانا چاہتا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز