دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںڈیرہ اللہ یار، دو مختلف واقعات میں دو خواتین جاں بحق، ایک...

ڈیرہ اللہ یار، دو مختلف واقعات میں دو خواتین جاں بحق، ایک شخص زخمی

ڈیرہ اللہ یار (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے حدود میں دو مختلف واقعات میں دو خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے

جھڈیر شاخ کے علاقے گوٹھ ارسلان جکھرانی میں ملزم شوہر نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی شاد بخت اور قریبی رشتہ دار غلام مرتضیٰ جکھرانی پر آتشی اسلحہ سے فائرنگ کردی جسکے باعث خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ مرد شدید زخمی ہوگیا.

واقعہ کے ملزم آلہ قتل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

دوسرے واقعہ میں قیدی شاخ کے علاقے میں ملزم حاجن جکھرانی نے اپنی بھابھی سچل خاتون زوجہ ساجن علی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کی بنا پر پیش آیا ہے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر دونوں نعشیں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں تاہم زخمی کو مزید علاج کے لئے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا.

ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او عبدالروف جمالی اور طارق بہرانی نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز