تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت کے مقام مولدِ ریک آپسر سے لاش برآمد، گلا گھونٹ کر قتل کردیاگیا.
پولیس زرائع کے مطابق پولیس نے مولد ریک سے گلاب احمد ولد سراج سکنہ کرکی تجابان کی لاش ان کے ایک رشتہ دار کے گھر سے برآمد کرکے ہسپتال پہنچادی، مقتول کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس قتل کے وجوہات اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کررہی ہے۔