تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت میں پانی کی ٹینکی پھٹنے سے ایک شخص جانبحق ہوگیا.
پولیس زرائع کے مطابق آسکانی بازار آبسر میں سمینٹ سے بنی پانی کی ٹینکی اچانک گرنے سے ملبے تلے دب کر عبدالمجید ولد نور محمد سکنہ آسکانی بازار آبسر موقع پر جان بحق ہوگئے، ان کی میت ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال لائی گئی جہاں اسے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔